یوحنا پتمسی
| یوحنا پتمسی | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 1ویں صدی گلیل |
| وفات | 1 ہزاریہ افسس |
| عملی زندگی | |
| پیشہ ورانہ زبان | قدیم یونانی |
| کارہائے نمایاں | یوحنا کا مکاشفہ |
| درستی - ترمیم | |
| مضامین بسلسلہ حواری |
| یوحنا اور بائبل |
|---|
| یوحناوی ادب |
| مصنفیت |
| برادریاں |
| متعلقہ ادب |
| مزید دیکھیے |
یوحنا پتمسی وہ نام ہے جو مکاشفہ کی کتاب کے مصنف کو دیا گیا ہے، جو عہد جدید کی ایک کتاب ہے۔ کتاب مکاشفہ کے مطابق مصنف یوحنا ہے جو یونان کے جزیرہ پتمُس میں جلاوطنی کی حالت میں رہ رہا تھا اور وہ ایشیا کی سات کلیسیاؤں کو خطوط لکھ کر اپنی دو رویاؤں کا حال سناتا ہے۔ مصنف کو یوحنا عارف بھی کہا جاتا ہے اور کئی مسیحی فرقوں میں اسے نبی اور مقدس (ولی) مانا جاتا ہے۔[1]
روایتی طور پر یہ مانا جاتا تھا کہ یوحنا پتمسی ہی یوحنا بن زبدی ہے، جو یسوع کے حواریوں میں سے تھا اور وہی یوحنا انجیلی ہے جس نے یوحنا کی انجیل لکھی۔ دوسرے صدی کے آغاز میں لکھنے والے یوستن پہلے شخص تھے جنھوں نے یہ کہا کہ سفر رؤیا کے مصنف یوحنا بن زبدی ہی ہیں۔
جبکہ آج کے کئی کتابی محققین کا خیال ہے کہ یہ دو مختلف شخصیات تھیں۔ اکثر اوقات یوحنا قسیس (یوحنا الكبير)، جو بابیاس کے اُستاذ تھے، کو بھی یوحنا پتمسی اور یوحنا شاگرد کے ساتھ خلط ملط کیا گیا ہے۔ کلیسیائی مؤرخ یوسابیس القیصری اور دیونیسیوس کے مطابق کتاب مکاشفہ کا مصنف یوحنا الکبیر تھا۔[2] جبکہ بعض کا خیال ہے کہ دونوں مختلف ہیں۔[3][4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ http://www.dabar.org/RHCharles/Revelation/intro-I.htm accessed September 15, 2007 آرکائیو شدہ 2016-04-25 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ Justin Martyr, Dialogue with Trypho, 81.4
- ↑ Harris, Stephen L., Understanding the Bible. Palo Alto: Mayfield. 1985. p. 355
- ↑ Bart D. Ehrman (2004)۔ The New Testament: A Historical Introduction to the Early Christian Writings۔ New York: Oxford۔ ص p.468۔ ISBN 0-19-515462-2
{{حوالہ کتاب}}:|صفحات=يحتوي على نص زائد (معاونت)
- یوحنا
- دوسری صدی کی مسیحی شخصیات
- پہلی صدی کی مسیحی شخصیات
- دوسری صدی کے مسیحی الٰہیات دان
- پہلی صدی کے مسیحی الٰہیات دان
- روحانی مصنفین
- پہلی صدی کے مصنفین
- ارض مقدسہ کے مقدسین
- عہد نامہ جدید کے مقدسین
- پہلی صدی کے مقدسین
- مسیحی عارف
- یوحنا کا مکاشفہ
- فرشتہ بیں شخصیات
- عہد نامہ جدید کے انبیا
- نامعلوم صدی کے مقدسین
- مشرقی راسخ الاعتقاد مقدسین
- مسیحی مصنفین
- مسیحیت میں انبیا
- قدیم مسیحیت
- پہلی صدی کی پیدائشیں
- بے شناخت شخصیات
